دوشنبه 12/می/2025

"قطر۔ ترک وساطت سے شالیت کی رہائی کا معاہدہ طے پانے والا ہے”

پیر 9-فروری-2009

ترکی کے میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیل اوراسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے درمیان اسیران کی رہائی کی خاطر بلواسطہ مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ منگل تک طے پانے والے حتمی معاہدے کے بعد حماس کے اہم افراد اسرائیل  کی قید سے رہائی پائیں گے اور ادھر حماس بھی اسیر اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو رہا  کر دے گی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل،  حماس کے درمیان ترکی اور قطر کے تعاون سے ہونے والے مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ ہفتے میں قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
اسرائیل کے وزیر دفاع ایہود باراک کا کہنا ہے کہ ہیمیں یقین ہے کہ اسرائیلی فوجی شالیت صحت مند ہیں اورانہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔  باراک کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے فوجی کی رہائی کے لئے "بڑی ڈیل” پر تیار ہوا ہے۔ شالیت کے بدلے ہم حماس کے ایسے کئی کارکنوں کو رہا  کر یں گے جن کی رہائی کی تمام اپیلیں اس سے قبل مسترد کی جاتی رہی ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے باراک نے کہا کہ شالیت کی بازیابی کے لئے اسرائیل نے جس حد تک لچک دکھائی ہے، اس سے زیادہ ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے شالیت کے والد نوعام شالیت کو فرانسیسی صدرسرکوزی نے ایک ویڈیو ریکارڈنگ بھجوائی تھی۔ اسرائیلی ویب  سائٹ "اہم ایشوز”کے مطابق فرانسیسی صدر کو یہ ویڈیو شامی صدر بشار الاسد نے دی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ شالیت کی ویڈیو پر مبنی یہ ویڈیو حماس کے  رہ نما خالد مشعل نے بشار الاسد کو دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی