اسرائیلی اٹارنی جنرل مین مزوز نے مرکزی الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے جس میں یہودی دہشت گرد باروخ مارزل کو ام فحم کے پولنگ سٹیشن پر پریزائیڈنگ آفیسر نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے-
درخواست میں کہا گیا ہے کہ باروخ مارزل کو ام فحم میں پریزائیڈنگ افسر بنائے جانے سے ووٹروں میں جھڑپوں کا خطرہ ہے جس سے ووٹنگ کے عمل میں خلل پڑے گا- باروخ مارزل نے یہودی آباد کاروں کی جماعت ’’ھینحود ھلینومی‘‘ کے نمائندے کے طور پر ام فحم کے ایک پولنگ سٹیشن پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے-
واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابی نظام میں پولنگ سٹیشنوں پر سیاسی جماعتوں کو موجودہ طاقت کے حساب سے فرائض سونپے جاتے ہیں- اسرائیلی اٹارنگی جنرل نے خفیہ ادارے شاباک اور پولیس کمشنر کی رپورٹ پر باروخ مارزل کو ام فحم میں پولنگ سٹیشن پر کسی قسم کی ذمہ داری نہ دی جانے کی درخواست کی ہے-
خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق باروخ مارزل کے ام فحم میں داخل ہونے سے وہاں پر عام جھڑپوں کا خطرہ ہے- ام فحم مقبوضہ فلسطین کا بڑا شہر ہے-