دوشنبه 12/می/2025

جاسوسوں کو گرفتار کرنے میں حماس کامیاب رہی: اسرائیلی خفیہ ادارہ

ہفتہ 7-فروری-2009

حماس (اسلامی تحریک مزاحمت) غزہ میں جاسوسی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے جس کا تعلق صدر محمود عباس کے خفیہ اداروں سے ہے-

اسرائیلی خفیہ ادارے کی ویب سائٹ تیک دیپکا کے مطابق جاسوسی کا یہ نیٹ ورک غزہ پر اسرائیلی جنگ کے دوران رام اللہ کو معلومات فراہم کرتا تھا جو بالآخر اسرائیل کے خفیہ ادارے شاباک کو پہنچتی تھی- اس نیٹ ورک کے ارکان کی تعداد 181 ہے-
 
بعض ارکان کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو تنبہہ اور سرزنش کی گئی ہے- اسرائیلی ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے پر حماس نے فتح کے بیسیوں افراد کو گرفتار کیا جن میں سرفہرست رام اللہ کی غیر آئینی حکومت کے وزیر برائے سماجی امور کے بھائی محمود ھباش ہیں- حماس کا خیال ہے کہ محمود ھباش نے جاسوسی کا یہ نیٹ ورک قائم کیا اور وہ غزہ سے رام اللہ کو معلومات کردیتا تھا یہ معلومات بالآخر اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کو پہنچتی تھیں-
 
واضح رہے کہ غزہ میں فلسطین کی آئینی حکومت کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جاسوس کے جرم میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے یہ جاسوس اسرائیل کو معلومات فراہم کرتے ہیں- ان میں محمود ھباش شامل ہے جنہوں نے جنگ سے کچھ روز پہلے مزاحمت کاروں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا شروع کردی تھیں-

مختصر لنک:

کاپی