اسرائیلی وزیر خاجہ زیپی لیونی نے کہا ہے کہ غزہ میں دشمنوں کو بڑی تباہی سے دورچارکیا جا چکا ہے-غزہ میں اسرائیل دشمنوں کو طاقت پکڑنے کا موقع نہیں دیا جائے گا-
ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے زیپی لیونی کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو سیاسی اور دفاعی میدان میں سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے جائے بلکہ انہیں آگے بڑھ کر ان کے طاقت ور ہونے سے قبل ہی کچل دیاجائے گا- ایک سوال ک جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے ساتھ اس کی شرائط پر جنگ بندی کی کوئی ضرورت نہیں-
اسرائیلی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اسرائیل کے خلاف دشمنانہ عزائم رکھنے والی حماس کے خلاف فوجی اور سیاسی ہر محاذ پر جومناسب ہو گاوہ کریں گے- اسرائیل کو طاقت کے استعمال کی ضرورت پڑی تو اسے گریز نہیں کیا جائے گا-
زیپی لیونی نے کہا کہ ایران میں اسلامی حکومت اور مشرق وسطی میں پھیلتا ہوا اسلامی نظریہ نہ صرف اسرائیل کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ پورے مشرق وسطی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے-