اسرائیلی کابینہ میں وزیر صنعت و تجارت اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت "شاس” کے رہنما ایلی یشائی نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں داغے جانے والے ہر راکٹ کا جواب ایک سو فلسطینی گھر تباہ کر کے دے۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنے انٹر نیٹ ایڈیشن میں ایلی یشائی کا ایک بیان نقل کیا جو انہوں نے "ہرٹسیلیا اسٹرٹیجیک کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ یاد رہے کہ اس کانفرس کا آغاز کل ہواہے.
اخبار کے مطابق مسٹر یشائی کا کہنا تھا "کہ غزہ سے داغے جانے والے میزائل یا راکٹ کھلے مقامات پر گریں یا سمندر میں، ہمیں اس کا جواب غزہ کے بینادی ڈھانچے اورہرمیزائل کے مقابلے میں ایک سو فلسطینی گھروں کی تباہی کی صورت میں دیناچاہئے