شام کے عربی اخبار ’’وطن السوریہ‘‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے خارجہ امور کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مختلف عرب ممالک کے ان اخبار نویسوں اور تجزیہ کاروں کے نام اور مضامین بطور اسرائیلی سفیر کے شائع کریں- جنہوں نے جنگ کے دوران اسرائیل کے نقطہ نظر کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا-
رپورٹ کے مطابق عرب اخبار ’’شرق الاوسط‘‘ کے ترکی الحمد اور عبد الرحمن راشد، مصری اخبار سے وابستہ علی سالم، ایلاف ویب سائٹ کے احمد ابو مطر، کویتی اخبار ’’الوطن الکویتیہ‘‘ کے فواد الہاشم، متحدہ عرب امارات کے اخبار ’’اتحاد‘‘ سے وابستہ یوسف ابراہیم اور لبنانی کالم نگار میخائیل نے جنگ سے پہلے اور دوران جنگ بھی ابلاغی محاذ پر اسرائیل کے سفیروں کا کردار ادا کیا- ان کے علاوہ فہرست میں ایک بڑی تعداد جاری کی گئی ہے جو عرب ملکوں میں اسرائیل کے قلمی ایجنٹ کے طور پر سفارتی جنگ لڑ رہے ہیں-
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے ایک خفیہ اجلاس میں نام لے کر ان قلمی ایجنٹوں کی تعریف کی اور ان کے نام نمایاں کرنے اور منظر عام پر لانے کے لیے ان کی اشاعت کی ہدایت کی- انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسرائیل کے قلمی سفیروں کے نام اور ان کے کالم و مضامین سرکاری ویب سائٹ پر ترجمہ کر کے شائع کیے جائیں اور اس کردار پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے-
اسرائیلی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے عرب تجزیہ نگاروں کو سراہا گیا ہے- دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کالم نگاروں کی تعریف کی اور انکشاف کیا کہ ان کی اکثریت صہیونیوں سے تعلق رکھتی ہے- رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کویت کے عبد اللہ ھدلق کا مضمون عبرانی میں شائع کیا تو ہاتھ اٹھا کر کہا کہ یہ وہ شخص ہے جسے اسرائیل کی طرف سے سال کا بہترین ایوارڈ ملنا چاہیے-
ھدلق اپنے مضمون میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسرائیل سے حماس کے خلاف اس طرح زہر اگلتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ ’’ان غدار فلسطینیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دو، یہ سب دہشت گرد ہیں ان سے جتنا جلدی چھٹکارا حاصل کیا جائے اتنا اچھا رہے گا-‘‘
شامی اخبار کی رپورٹ میں ان اسرائیلی قلمی گماشتوں کے نام اور ان کے اخبارات کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں جو اس طرح ہیں-
کالم نگار اخبار
فواد الھاشم الوطن الکویتیہ
عبد اللہ ھدلف الوطن الکویتیہ
خلیل علی حیدر الوطن الکویتیہ
حسن علی کرمر الوطن الکویتیہ
ڈاکٹر احمد البغدادی السیاسة الکویتیہ
یوسف ناصر سویدان السیاسة الکویتیہ
الیاس بجانی السیاسة الکویتیہ
احمد الجار اللہ السیاسة الکویتیہ
حسن راضی السیاسة الکویتیہ
ترکی الحمد الشرق الاوسط سعودیہ
طارق الحمید الشرق الاوسط سعودیہ
عبد الرحمن الراشد الشرق الاوسط سعودیہ
مامون فندی الشرق الاوسط سعودیہ
علی سالم الشرق الاوسط سعودیہ
عادل درویش الشرق الاوسط سعودیہ
عیان ھرسی علی الشرق الاوسط سعودیہ
صبحی فواد موقع ایلاف
ڈاکٹر احمد ابو مطر موقع ایلاف
انور الحمایدة موقع ایلاف
سامر السید موقع ایلاف
یوسف ابراہیم الاتحاد الاماراتیہ
حازم عبد الرحمن الاھرام المصریہ
انیس منصور الاھرام المصریہ
حسین سراج مجلہ اکتوبر المصریہ
علی سالم روز الیوسف المصریہ
طارق الحجی اخبار الیوم المصریہ
صالح القلاب الرای الاردنیہ
ڈاکٹر فہد الفائک الرای الاردنیہ
نظیر مجلی ہارٹز اسرائیل
مساعد الخمیس الحاة برطانیہ
میخائیل بہا کاتب لبنانی