دوشنبه 12/می/2025

اسرائیل کا الجزیرہ سے جزوی بائیکاٹ

بدھ 4-فروری-2009

اسرائیلی حکومت نے عرب سیٹلائٹ چینل ’’الجزیرہ ‘‘ کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے- یہ فیصلہ الجزیرہ ٹی وی کے ان تبصروں کے ردعمل کے طور پر کیاگیا ہے جو اس نے قطر سے اسرائیلی سفارت کاروں کو نکالے جانے پر نشر کئے تھے –

تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘کے مطابق اسرائیلی حکومت نے آئندہ الجزیرہ کے نمائندوں کومقبوضہ فلسطین کے ویزے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے – نیزاسرائیلی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے کہا جائے گا کہ وہ الجزیرہ کے کسی نمائندے کو کسی قسم کا انٹرویو نہ دیں-
 
الجزیرہ ٹی وی اسرائیلی حکومت کے تین سرکاری ترجمانوں یعنی وزیراعظم، وزیرخارجہ اور فوج کے ترجمانوں سے ہی صرف اسرائیل کا موقف حاصل کرسکے گا- ان ترجمانوں کے علاوہ اسے کسی اسرائیلی سرکاری اہلکاروں سے رابطے کی اجازت نہیں ہوگی-

مختصر لنک:

کاپی