یکشنبه 11/می/2025

غزہ محاذ پر شکست اسرائیلی خفیہ اداروں کی آپس میں تو تکار

اتوار 1-فروری-2009

اسرائیلی حکومت اور فوج کی جانب سے غزہ کے محاذ پر شکست کے اعتراف کے بعد صہیونی خفیہ ادارے بھی شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔ کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد خفیہ اداروں کی آپس میں نوک جھونک جاری ہے۔

اسرائیل کے داخلی امور سے متعلق خفیہ ادارے شاباک اور فوجی انٹیلی جنس "امان” جنگ میں ناکامی پر ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں۔ دوسری جانب جنگ میں شریک فوجی افسران نے دونوں خفیہ اداروں پر الزام عائد کیا ہے انہوں نے دوران جنگ جن فلسطینی ایجنٹوں اور جاسوسوں سے کام لیا، انہوں نے درست معلومات فراہم نہیں کیں۔

فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد الجعبری کے ٹارگٹ کلنگ کی دو مرتبہ کوشش کی  لیکن فوج کو اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

مختصر لنک:

کاپی