دوشنبه 12/می/2025

فلسطینیوں کا جینا دوبھر کر دیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اتوار 1-فروری-2009

غزہ محاذ میں شکست کے بعد اسرائیلی سیاسی جماعتیں انتخابات جیتنے کے لیے بڑھ چڑھ کر فلسطینیوں کے قتل عام جاری رکھنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

اسرائیلی اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے  کہ وزیر دفاع ایہود باراک نے انتخابی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ فلسطینیوں کا تعاقب جاری رکھیں گے اور ٹائلٹ میں چھپنے والوں کو بھی قتل کیا جائے گا۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیبر پارٹی کے راہنما دو دیگر انتہا پسند جماعتوں” لیکوڈ "اور” اسرائیل بیتنا” پر سبقت لے جانے کے لیے اس نوع کے بیانات جاری کر رہے ہیں۔ ان کا اصل ہدف روس سے اسرائیل میں آباد کیے گئے نو آباد کار یہودی ہیں، جو اس طرح کے بیانات سے زیادہ اور جلدی متاثر ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی وزیر اعظم ولادی میر پوٹن نے بھی اپنی انتخابی مہم کے دوران شیشان کے شہریوں کے خلاف اس طرح کی اشتعال انگیز زبان استعمال کر کے وہاں کے یہودیوں کی حمایت حاصل کی تھی۔ دوسری جانب ایک روسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے میدان میں مجموعی طور پر شکست کے باوجود روسی نژاد یہودیوں کی ایہود باراک کو حمایت حاصل رہے گی اور وہ کامیاب ہو جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی