یکشنبه 11/می/2025

اسرائیل جنگ نہیں جیت سکتا، حماس سے مذاکرات کرے:اسرائیلی تجزیہ کار

بدھ 28-جنوری-2009

القدس میں عبرانی یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات کے استاذ پروفیسر گابی شیفر نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ جیتنے کا دور گزر چکا۔ اب زمانہ 1967ء سے پہلے والا نہیں رہا۔ اسرائیل کے پاس موجود قوت اس کی فتح کے لیے نہ صرف ناکافی ہے بلکہ اسرائیلی قیادت  جنگ جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

ستر کی دہائی میں اسرائیل کی مختلف مہم جوئیوں میں کامیابی کے باوجود ان کے خطرناک نتائج سامے آئے۔ فلسطین  میں تنظیم آزادی فلسطین اور لبنان میں حزب  اللہ جیسی عسکری تنظیموں کا وجود میں آنا بھی اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔
 
صہیونی تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل کا ایٹمی قوت ہونا بھی اپنے دشمنوں کو خوف زدہ کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایٹمی طاقت سے کسی حد تک اسرائیل کو ڈیٹرنس  ملی لیکن اس سے  بڑی کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

گابی شیفر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بعض فلسطینی عسکری تنظیموں سے جنگ بندی کے باوجوداسرائیل مخالف گروپوں کی طرف سے حملوں کا خطرہ رہے گا۔ انہوں نے اس پر زور دے کر کہا کہ اسرائیل اگر اپنی بقاء میں سنجیدہ ہے تو اسے  حماس جیسی فلسطینی عوام کی بڑی نمائندہ جماعتوں سے مذاکرات کی راہ اختیار کرنا ہوگی۔ اسرائیل حماس سے خود کو تسلیم کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، اسرائیل کو بھی حماس کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرنا ہو گا۔

مختصر لنک:

کاپی