اسرائیل امریکہ سے اس اسلحہ کی فراہمی کا مطالبہ کرے گا جس کا اسٹاک اس کے پاس غزہ جنگ کے نتیجے میں ختم ہوگیاہے-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں اپنے امریکی ہم منصب رابرٹ گیٹس اور صدر اوباماکے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کریں گے – اس ملاقات کے اہم مقاصد میں امریکہ سے اسلحہ کا مطالبہ کرنا ہے-
اسلحہ کی ایک قسم وہ بم ہیں جو پھٹنے کے بعد دھماکہ خیز مواد پھیلاتے ہیں ان بموں کامقصد پھندا لگے ہوئے علاقوں کو نشانہ بنانا ہوتا ہے- اس اسلحہ کا اسٹاک اسرائیل کے پاس ختم ہوچکاہے -اس قسم کے اسلحہ سے غزہ کی مکمل گلیوں کی گلیاں تباہ کی گئی ہیں-
اسرائیلی فوج اس قسم کے اسلحہ کو ’’زرہ پوش سانپ ‘‘کا نام دیتی ہے- اسرائیلی فوج نے ان علاقوں میں زرہ پوشی سانپ ‘‘ اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا جہاں اسے خطرہ تھا کہ مجاہدین نے ان علاقوں میں بارود ی سرنگیں نصب کی ہیں-