اسرائیل نے غزہ میں اسلحہ کی سپلائی روکنے کے لئے فوجی کارروائی کرنے کا عندیہ دیاہے- اسرائیلی وزیرخارجہ زیپی لیونی نے کہا ہے کہ اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لئے جب ضرورت پڑی فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے-
سرنگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے ذریعے غزہ کو اسلحہ کی ترسیل کی جاتی ہے- اسرائیل سرنگوں پر حملوں کا حق محفوظ رکھتا ہے- جب ضرورت پڑی ہم متحرک ہوں گے- ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے – ہم اپنی قسمت مصریوں ، یورپین اور امریکہ کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے –
اسرائیل نے غزہ میں اسلحہ کی سپلائی روکنے کے لئے فوجی کارروائی کرنے کا عندیہ دیاہے- اسرائیلی وزیرخارجہ زیپی لیونی نے کہاہے کہ اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لئے جب ضرورت پڑی فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے-
ان سرنگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے ذریعے غزہ کو اسلحہ کی ترسیل کی جاتی ہے- اسرائیل سرنگوں پر حملوں کا حق محفوظ رکھتاہے- جب ضرورت پڑی ہم متحرک ہوں گے- ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے – ہم اپنی قسمت مصریوں ، یورپین اور امریکہ کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے –