اسر ائیلی وزیراعظم ایہودالمرٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو جنگی جرائم کے ٹربییونل سے بچانے کے لئے خصوصی قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔غزہ میں معصوم شہریوں کی شہادت کے شواہد کی بناء پراسرائیلی فوجیوں کو بین الاقوامی تحقیقات کا سامنا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے دوران تیر ہ سو سے زائد معصوم شہری شہید ہوئے اور اقوا م متحدہ کو چاہئے کہ اسرائیلی جنگی جر ائم کی آزادانہ تحقیق کر ے۔ایہود المرٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلا س میں کہا کہ غزہ میں کا رروائی کر نے والے فوجی جان لیں کہ وہ کسی بھی ٹربیونل سے محفوظ ہیں اور اسرائیلی ریاست ان کی مدد اورحفاظت کر ے گی۔
حقوق انسانی کے گروپوں نے تحقیقات کے بعد اسر ائیل کو بر تفریق فائرنگ اور شہری آبادی پر سفید فاسفورس بمو ں کے استعمال کاذمہ داراقرار دیا تھا ۔غزہ میں سفید فاسفورس بمو ں کے استعمال کا اعتراف کرنے کے باوجود اسرائیل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے کسی بین الاقوامی قانو ن کی خلاف ورزی نہیں کی۔بین الا قوامی قوانیں کے مطابق مید ان جنگ میں سفید فاسفورس کھلے میدان میں دھوئیں کی چادر تاننے کے لئے استعما ل کیا جا سکتاہے ۔لیکن صحافیو ں اور حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیمو ں کے مطابق اسرائیل نے یہ بم پر ہجوم شہر ی علا قوں میں استعمال کئے۔