اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مستعفی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے گھر کے باہر سینکڑوں یہودیوں نے حماس کے ہاں قید فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عہدے سے سکبدوش ہونے سے قبل گیلاد کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ مظاہرین نے گیلاد کی رہائی کے لیے اسرائیلی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو ناکافی قرار دیا۔ یادر رہے کہ حماس نے 2006 میں گیلادشالیت نامی یہودی کو جنگی قیدی کے طور پر گرفتار کر لیا تھا جو تاحال حماس کے ہاں قید ہے۔
حال ہی میں اسرائیل نے غزہ پر بائیس روز تک بڑے پیمانے پر بمباری کی۔ اس دوران قابض فوج نے گیلاد کی تلاش کی سرتوڑ کوشش کی تاہم فوج اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اسے بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔