یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی قیادت کو جنگی جرائم کے مقدمات کا سامنا

اتوار 25-جنوری-2009

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے جنگی جرائم کے مقدمے میں حکومت کے دفاع کی ذمہ داریاں وزیر انصاف دانیال فریڈ مین کے سپرد کردیں-
 
حکومتی ذرائع کے مطابق اگر اسرائیلی سیاسی اور عسکری راہنمائوں کو جنگی جرائم کے الزام میں بین الاقوامی یا کسی دوسری عدالت میں طلب کیا جاتا ہے تو دانیال فریڈمین اس مقدمہ کا دفاع کریں گے-
 
وزیر دفاع ایہود باراک حکومت سے فوجی افسران کی قانونی اور اخلاقی حمایت کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کریں گے- اگر اسرائیلی فوجی قیادت پر جنگ کے حوالے سے کوئی الزام عائد کیا جاتا ہے تو حکومت اس کا دفاع کرے گی-

اسرائیلی فوج حکومت کو ان فوجی افسران کے نام نشر کرنے سے حکومت کو روک چکی ہے- جنہوں نے غزہ اسرائیلی حملے میں حصہ لیا- فوج کو خطرہ ہے کہ عدالتوں میں ان افسران کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج کرلیے جائیں گے- واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اقوام متحدہ کی عمارتوں پر بمباری کرنے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی