اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو شہر کی تعمیر نو سے روک دیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں بان کی مون سے ملاقات کے دوران اولمرٹ نے کہا کہ وہ خطے میں قیام امن کے سلسلے میں عرب ممالک کے ایسے کسی بھی امن فارمولے کی حمایت کریں گے جس میں اسرائیلی مفادات کو نقصان نہ پہنچتا ہو۔
اولمرٹ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں ۔ دوسری جانب اٹالین وزیر خارجہ فرانکو فراٹینی سے ملاقات میں اولمرٹ نے کہا کہ حماس کو غزہ میں تعمیر نو کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جانی چاہیے، کیونکہ ایسا کرنے سے اسے قانونی حیثٰت حاصل ہوجائے گی۔ غزہ کی تعمیر نواسرائیل فلسطینی اتھارٹی اور اقوام متحدہ کے تعاون سے خود کرنے کا خواہش مند ہے۔