غزہ میں ناکامی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے وزیر دفاع ایہودباراک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے- انہوں نے کہاکہ ایہود باراک وزارت دفاع کے فرائض منصبی اداکرنے میں ناکام ہوچکے ہیں-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف نے ایہوداولمرٹ کا بیان نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ایہودباراک حکومت چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ان میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے- وہ ہمیشہ اپنے موقف میں تبدیلی لاتے رہتے ہیں-
واضح رہے کہ ایہود باراک لیبر پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے منصب کے امید وار ہیں- جبکہ ایہود اولمرٹ اتحادی حکومت میں کدیما پارٹی کے نمائندے ہیں- اسرائیل میں مڈٹرم الیکشن کا انعقاد فروری کے وسط میں ہو رہاہے- سیاسی رہنمائوں کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں تیزی آگئی ہے- بالخصوص غزہ پر جنگ میں ناکامی کے بعد حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے-