یکشنبه 11/می/2025

اسرائیل و امریکا کے درمیان تعلقات میں مضبوطی آئی گی

ہفتہ 24-جنوری-2009

اسرائیل کے مستعفی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک کے امریکا کی ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایہود اولمرٹ نے سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی تمام جماعتیں اسرائیل کی حقیقی دوست ہیں۔ ہم نے ان پرطویل عرصے تک اعتماد کیا ہے اور اعتماد کا یہ سلسلہ جارج بش کے دور اقتدار میں بہت زیادہ بڑھا ہے۔

انہوں نےامید ظاہر کی کہ امریکا کےاسرائیل کے ساتھ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آزادی، جمہوریت اور بھائی چارہ امریکی و اسرائیلی معاشرے کی بینادی اساس ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی