یکشنبه 11/می/2025

غزہ پر سفید فاسفورس بموں کا استعمال کیا، اسرائیلی اعتراف

جمعہ 23-جنوری-2009

اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کے دوران سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔ایک ملٹری رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف تین ہفتوں پر مشتمل فوجی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے فاسفورس بم استعمال کئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے گنجان رہائشی علاقوں پر کم و بیش 20 فاسفورس بم داغے۔ سفید فاسفورس بم بنیادی طور پر کیمیائی ہتھیار تصور کیا جاتا ہے جو کسی زی روح کی جلد کو جلا دیتا ہے اور انتہائی شدید قسم کے زخم پیدا کرتا ہے جن سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

انیس سو اسی کے جنیوا معاہدے میں فاسفورس کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر پابندی عائد ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ پر سفید فاسفورس بموں کے اسرائیلی استعمال کی باضابطہ تحقیقات مرتب کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی