اسرائیلی افواج نے غزہ پر جنگ کے دوران ان اسرائیلی فوجیوں کو دانستہ طور پر ہلاک کردیا جنہیں فلسطینی مجاہدین نے قید کیا تھا-
اسرائیلی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ زمینی جنگ کے تیسرے روز شمالی غزہ کے التفاح محلے میں جھڑپوں کے دوران حماس( اسلامی تحریک مزاحمت) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مجاہدین متعدد اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن وہ انہیں خفیہ مقام پر لے جانے کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے اسرائیلی مغوی فوجیوں پر بمباری کردی اور انہیں ہلاک کردیا- اس کارروائی میں ایک مجاہد شہید اور متعدد زخمی ہوئے-

ایک اور کارروائی میں 5جنوری کو مشرقی جبالیہ میں مجاہدین نے کمین گاہ میں چھپ کر ایک اسرائیلی فوجی کو قید کرلیا اور اسے دو دن تک معرکے کی جگہ پر ایک عمارت میں چھپائے رکھا – اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو مجاہدین سے ڈیل کے لئے بھیجالیکن انہوں نے انکار کردیا-
اسرائیلی افواج نے فلسطینی خاندان کو انسانی ڈھال بنا رکھاتھا- مجاہدین کے انکار کے بعد اسرائیلی ایف سولہ طیاروں نے اس مکان پر بمباری کی جس میں مغوی فوجی کو رکھاگیاتھا- اس کارروائی میں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے ساتھ تین مزاحمت کار بھی شہید ہوئے-