یکشنبه 11/می/2025

اسرائیل نے جنگی جرائم کے مقدمہ کے دفاع کی تیاریاں

منگل 20-جنوری-2009

اسرائیل جنگی جرائم کے مقدمے کا سامنا کرنے کی تیاری کررہا ہے – اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت جنگی جرائم کے مقدمے کی بین الاقوامی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہے-

اس نے دفاع کے لئے غزہ کی ان عمارتوں اور گھروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں جو جنگ کے درمیان تباہ ہوئیں- اسرائیلی حکومت نے فوجی افسران اور سیاستدانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک سے باہر سفر کرنے سے پہلے اٹارنی جنرل سے رجوع کریں کیونکہ یورپی اور بین الاقوامی عدالتوں میں دائر جنگی جرائم کے ارتکاب کے مقدمے کے باعث ملک سے باہر گرفتاری کا خطرہ ہے-

اسرائیل اپنے دفاع میں اس بات پر زور دے گا کہ غزہ میں جو عمارتیں تباہ ہوئی ہیں اس میں اسلحہ رکھاگیاتھا- حملوں کے وقت اسرائیل نے شہریوں کومتنبہ کرنے اور انہیں گھروں سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی- حملے سے پہلے پمفلٹ پھینکے گئے اور شہریوں کو اڑھائی لاکھ کالیں کی گئیں-

 تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز نے نام لئے بغیر ایک وزیر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جب غزہ میں ہونے والی تباہی کا حجم واضح ہوگا تو میں سیاحت کے لئے ایمسٹرڈم کا سفر نہیں کروں گا بلکہ مجھے صرف عالمی عدالت ہیگ کا سفر کرنا پڑے گا- ایک اور وزیر کا کہناہے کہ اسرائیلی حکومت مغربی ذرائع ابلاغ کو اپنا نقطہء نظر واضح کرنا کے لئے غزہ نہیں لے جاسکے گی- جس سے حالات مزید خراب ہوں گے –

مختصر لنک:

کاپی