اسرائیلی دہشت گردی کے باوجود مزاحمت کاروں کی جانب سے صہیونی شہروں اور دیہاتوں پر راکٹ حملے جاری ہیں-
قابض اسرائیلی افواج نے اعتراف کیا ہے کہ تازہ حملوں میں چند افسران سمیت 33 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں- فوجیوں کے زخمی ہونے کی جگہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا- اسرائیلی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے-
اسرائیلی بری فوج، فضائیہ اور بحریہ کے ہمراہ کارروائیوں میں مسلسل شریک ہے- گزشتہ رات غزہ کے مختلف علاقوں میں ساٹھ اہداف کو نشانہ بنایا گیا-