دوشنبه 05/می/2025

غزہ میں 375 بچوں سمیت 1200 فلسطینی شہید

ہفتہ 17-جنوری-2009

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نسلی صفائی (Ethnic Cleansing) کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تین کارروائیاں کی ہیں-شجاعیہ کے مضافات میں شہداء کے ورثاء میں سے ایک کے گھر میں لوگ تعزیت کے لیے جمع تھے کہ قابض اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کیا جس سے دس افراد شہید اور دس لوگ زخمی ہوگئے-

ابو عیش خاندان کے پانچ افراد جن میں چار عورتیں بھی شامل ہیں، جبیلیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے فضائی حملے میں نشانہ لے کر ابو عیش خاندان کو شہید کیا گیا-صفوی علاقے کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا گیا-

اس حملے میں شہید یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک معلوم نہ ہوسکا ہے-طبی ذرائع کے مطابق تین ہفتے کی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 1200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان میں 375 بچے، 110 عورتیں اور 100 بوڑھے لوگ ہیں- زخمی ہونے والوں کی تعداد 5300 ہے-
 

مختصر لنک:

کاپی