یکشنبه 11/می/2025

غزہ میں بدترین انسانی المیہ ہے، اسرائیلی تنظیموں کا مکتوب

جمعرات 15-جنوری-2009

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والا انسانی المیہ بدترین ہے اور ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ہے۔

انسانی حقوق کی نواسرائیلی تنظیموں نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ ،وزیر دفاع ایہود باراک اور آرمی چیف کو ایک خط تحریر کیا ہے ۔ اس مکتوب میں ان تنظیموں نے نشاندہی کی ہے کہ غزہ کے شہریوں کو مسلسل بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ان حملوں سے غزہ کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والے بدترین انسانی المیہ کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ہے دوسری جانب فلسطین کے شفا ء اسپتال میں کام کرنے والے ناروے کے اکسٹھ سالہ ڈاکٹر گلبرٹ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے زخمی مریضوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے۔

اسپتال اس وقت جہنم کے مناظر پیش کررہے ہیں۔ اس سے پہلے امریکا میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے سال دوہزار آٹھ جاری کی ۔رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور راکٹ حملوں سے انسانی حقوق کا بحران شدت اختیار کرگیا ،یہ رپورٹ ستائیس دسمبر دو ہزار آٹھ کوغزہ پر اسرائیلی حملوں سے پہلے تیار کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی