یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی وزیراعظم اور وزیردفاع کی جنگ تیز کرنے کی دھمکیاں

پیر 12-جنوری-2009

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک غزہ میں جنگ تیز کرنے کی دھمکی دی ہے- اسرائیل کے دونوں راہنمائوں نے یہ دھمکیاں ایک ایسے وقت میں دی ہیں جب کہ قابض فوج کی ریزرو فوج نے غزہ پر حملے کے لیے تازہ مشقیں کی ہیں-
 
اسرائیلی وزیر اعظم ایہو داولمرٹ نے آرمی چیف گابی اشکنازی اور غزہ پر حملے کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل یوواف گالنٹ سے ملاقات میں کہا کہ فوج ابھی تک مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کر سکی- فوج کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی علاقوں میں مزاحمت کاروں کی جانب سے راکٹ حملے ابھی تک جاری ہیں اور امن کی جو ضمانت ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ نہیں ہو سکی-
 
انہوں نے فوج کو ہدایت کی وہ غزہ میں حماس کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے – اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فوج کی مشقیں جاری  رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل سے مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیار کی جا سکے-

اولمرٹ نے کہا کہ ہم چاہتے کہ دوسال کے دوران فوج کو غزہ پر فراہم کی گئی تربیت اور جنگی سازو سامان سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور جس مقصد کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا تھا اسے حاصل کیا جا سکے- دوسری  جانب اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصری اور امریکی ضمانت کے تحت تیار ہے- ادھر اسرائیلی وزیر دفاع ا یہود باراک نے کہا ہے کہ جنگ میں حماس کو کافی حد تک نقصان پہنچایا جا چکا ہے،اسرائیلی فوج جلد اپنا آپریشن مکمل کر لی گی-

مختصر لنک:

کاپی