یکشنبه 11/می/2025

"بس بہت ہو گئی!” اسرائیلی اخبار کا غزہ سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ

اتوار 11-جنوری-2009

اسرائیلی اخبار”ہارٹز” حکومت کو تجویز دی ہے کہ غزہ سے فوج فوری طور پر واپس بلائی جائے، کیونکہ
جنگ جاری رہنے کی صورت میں فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

اخبار کے اداریے میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ میں فوج کی واپسی اور جنگ بندی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ کے تعین میں اختلافات اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اخبار کے مطابق ماضی میں بھی فوج مخلتف مہمات کے دوران معصوم شہریوں کے قتل عام کی وجہ سے بری طرح بدنام ہوتی رہی، جس سے فوج کو ہمیشہ حملوں کاسا منا رہا۔ فوج نے غیر ضروری طور پر خود کو جنگوں میں الجھائے رکھا جو اسرائیل کے تحفظ کے بجائے اس کے لیے مشکلات کا سبب بنی۔

فوج نے جنگ سے ہونے والے نقصانات سے سبق نہیں سیکھا۔ جمعہ کے روز اپنے اداریے میں اخبارنے ” بس بہت ہوگئی” کے عنوان سے  لکھا کہ وزیراعظم  ایہود اولمرٹ، وزیر دفاع ایہود باراک اور وزیر خارجہ زیپی لیونی  کے مابین حماس سے جنگ بندی اور فوج کی واپسی سے متعلق اختلافات  تشویشناک ہیں۔ حکومت کو غزہ سے فوج فوری طور پر واپس بلا لینی چاہیے۔

اخبار نے اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ  فوج گنجان آباد علاقوں پر مزید حملے کرے،اخبار لکھتا ہے کہ فوج نے گنجان اباد علاقوں میں بمباری کی مزید حماقت کی تو اسے سخت نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی