معروف انگریزی اخبار’’گارڈین‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کے اعلی سطح کے فوجی اور دفاعی حکام فوج کو غزہ پر بمباری جاری رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں-
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ گزشہ دو ہفتو ں سے جاری جنگ میں حماس کو کافی حد تک کمزور کیا جا چکا ہے، اور یہ کارروائی غزہ میں حماس کی حکومت ختم ہونے تک جاری رہنے چاہیے-
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ گزشہ دو ہفتو ں سے جاری جنگ میں حماس کو کافی حد تک کمزور کیا جا چکا ہے، اور یہ کارروائی غزہ میں حماس کی حکومت ختم ہونے تک جاری رہنے چاہیے-
گزشتہ کئی روز سے جاری بمباری میں اسرائیلی دفاعی عہدیداروں اور سیاسی قیادت کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مزید بہت دنوں تک جنگ نہیں کرنی پڑے گے، تاہم اس مقصد کے لیے فوجی کارروائی میں تسلسل ضروری ہے- رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کو حماس کا تختہ الٹنے کی حمایت حاصل ہوئی ہے-