شنبه 10/می/2025

غزہ پر حملے کی ڈیڑھ سال سے مشقیں کرائی جا رہی تھیں، اسرائیلی فوج

پیر 5-جنوری-2009

اسرائیلی عسکری ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کو غزہ پر حملوں کیلئے ڈیڑھ سال سے مشقیں کرائی جارہی تھیں۔ اس مقصد کیلئے صحرائے Negev میں موجود اسرائیلی بیس میں غزہ شہر کا پورا ماڈل بنایا گیا تھا۔اسرائیلی افواج کے ترجمان اوی بن یاہو نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ جنوبی اسرائیلی میں غزہ کی سرحد کے قریب صحرا میں موجود عسکری بیس میں فلسطینی شہر کا ماڈل افواج کو حملوں کی مشقیں کرانے کیلیے استعمال کیا گیا۔
 
یہ مشقیں 18 ماہ جاری رہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشقوں کی وجہ سے اسرائیلی فوج غزہ کے چپے چپے سے واقف ہوگئی ہے اور اپنے اہداف کو آسانی سے نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حماس کو کافی نقصان پہنچایا جاکا ہے مگر آپریشن ختم کرنے میں مزید وقت لگے لگا۔

مختصر لنک:

کاپی