شنبه 10/می/2025

فلسطینیوں کی خونریزی پر یہودی بستیوں میں جشن

پیر 5-جنوری-2009

غزہ کی پٹی کے بالمقابل واقع یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر جشن منانے کا اعلان کیا ہے- یہودی بستیوں سدیروت، کریات جات اور نیتفوت کی سیکورٹی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج موسیقی کی محفلیں سجائیں گے تاکہ فلسطینیوں کو علم ہوسکے کہ اگر ایک بھی اسرائیل کی زندگی کو خطرہ ہو تو فلسطینی زندہ سے نہیں رہ سکتے-

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں وزیر دفاع ہوتا تو جب تک غزہ مکمل طور پر تباہ نہ ہو جاتا تب تک کارروائی نہیں روکتا- ہمارے پاس جنگی جہاز ہیں، ٹینک ہیں- حماس ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی- میں حماس سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کی ہلاکت پر بہت خوش ہوں-
 
حماس کے راہنمائوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسرائیل سے کھیلنے کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی- ہم حماس کو اسرائیلی شرائط ماننے پر مجبور کردیں گے- اسرائیل اتنا کمزور نہیں ہے کہ وہ حماس کی شرائط تسلیم کرے-

مختصر لنک:

کاپی