شنبه 10/می/2025

میڈیا کی رسائی روکنے کے لیے یہودیوں نے غزہ کو ’’وار زون‘‘ قرار دیا

جمعہ 2-جنوری-2009

اسرائیل ایک طرف غزہ میں جارحیت کے ذریعے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، ددسری جانب مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے میڈیا کو متاثر ہ علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کے لئے غزہ کو ’’وار زون ‘‘ قراردیا ہے-

ایک امریکی تحقیقاتی ادارے ’’رائونڈ ولف بورن‘‘ کی ویب سائٹ’’ اینٹی وار‘‘ پر جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انٹرنیٹ پر غزہ سے متعلق نقشے جاری کئے ہیں، جن میں غزہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو وار زون قراردیا گیا ہے- اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کو وار زون قراردینے کا مقصد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو غزہ پہنچنے سے روکنا ہے-
 
رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ قابض فوج نہ صرف صحافیوں کو غزہ جانے سے روک رہی ہے بلکہ غزہ کے قریب یہودی کالونیوں کی جانب بھی انہیں نہیں جانے دیا جاتا ہے -اسرائیلی فوج انٹر نیٹ پر نقشوں کے اجراء کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر ایسے ویڈیو کلپس میں صہیونی فوجیوں کے ریکارڈ بیانات جاری کیے گئے ہیں جن میں فوجی اہلکاروں کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ غزہ میں بمباری کے دوران مرنے والے معصوم نہیں بلکہ مجرم ہیں-

’’اینٹی وار‘‘ کی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے اس ہتھکنڈے کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب اسرائیل میں عرب ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ پر تنقید بڑھتی جاری ہے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ الجزیرہ جنگ میں شہید ہونے والے بچوں اور خواتین کو دکھا کر اشتعال پیدا کرنے کرنے کی کوشش کررہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی