دوشنبه 05/می/2025

غزہ کی مساجد پر کئی ٹن وزنی بموں سے حملے

منگل 30-دسمبر-2008

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر دہشت گردی کے دوران عام شہریوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ مساجد کو خاص طور سے نشانہ بنایا ہے، گزشتہ تین دن سے جاری دہشت گردی میں قابض فوج نے نصف درجن سے زائد مساجد پر کئی ٹن وزنی بموں سے حملہ کیا –

عینی شاہدین کے مطابق انتیس دسمبر بروز پیر کو غزہ میں جبالیا کیمپ میں جامع مسجد ابو بکر صدیق پر بھاری میزائلوں سے حملہ کیا جس سے مسجد کے درو دیوار کے ٹکڑے ہوا میں بکھر گئے- شمالی غزہ میں مسجد عماد عقل شہید پر اتوار کے روز کیے گئے حملے میں نہ صرف مسجد زمیں بوس ہو گئی بلکہ مسجد سے ملحقہ مکانات بھی بتاہ ہو گئے، اسرائیلی جارحیت میں مسجد کے قریب مکانوں میں رہائش پذیر پانچ شہری شہید کردیے گئے-
 
خان یونس میں مسجد القسام پر کئی ٹن وزنی بم گرائے گئے جس سے نہ صرف مسجد بلکہ پورا محلہ تباہ ہو گیا، اور یوں عبسان کی بستی کو صفحہ ہستی سے مٹادیا گیا- ان کے علاوہ مسجد شفاء، جامع مسجد ابرار،جامع مسجد سرایا، جامع مسجد عباس اور دیگر مساجد پر بھاری میزائلوں سے حملے کر کے انہیں شہید کیا گیا ، جبکہ بمباری کے دوران مساجد کے قریب مکانات پر بھی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا اورانہیں تباہ کیا گیا-

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قابض اسرائیل ایک طرف نہتے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے اور دوسری جانب نشانہ بنا کر مساجد کو تباہ کیا جا رہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی