چهارشنبه 14/می/2025

غزہ پر اسرائیلی جارحیت ، ایشین پارلیمنٹ اسمبلی کا اجلاس طلب

پیر 29-دسمبر-2008

ایشین پارلیمنٹ اسمبلی نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے روکنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے خبر رساں ادارے کو بتائی۔
 
ایران ایشیائی پارلیمنٹس اسمبلی کارکن بھی ہے جبکہ دیگر ارکان میں شام اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی جرائم کا سدباب کرنے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت روکنے کیلئے عالمی برادری کو بھی متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

علی لاریجانی نے غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اور اسرائیلی بربریت پر بعض عرب اور مسلمان ملکوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ کر کے سٹرٹیجک غلطی کی ہے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مختصر لنک:

کاپی