اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد حماس کے رد عمل سے خوفزدہ اسرائیلی سول انتظامیہ نے جنوبی علاقے میں واقع تمام اسپتالوں کے انتظامات زیر زمین منتقل کر دئے ہیں۔
آشکیلون کی ایک لاکھ سے زائد آبادی والے علاقے میں واقع اسپتال کے آدھے سے زیادہ مریضوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ آدھے مریضوں کو زیر زمین انتظامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آشکیلون کا علاقہ غزہ کی سرحد سے صرف17کلومیٹر دور ہے۔