اسرائیل میں کیے گئے ایک عوامی سروے میں یہودیوں کی اکثریت نے غزہ پر فوجی کارروائی کی شدید مخالفت کی ہے ، عوامی سروے میں چھیالیس فیصد رائے دہند گان نے خیال ظاہر کیا کہ غزہ پرحملے کی صورت میں فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے-
اس کے مقابل چالیس فیصد نے غزہ پر حملے کی حمایت کی – سروے میں اسرائیلی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے بارے میں بھی رائے معلوم کی گئی – سروے رپورٹ کے مطابق لیکود پارٹی تیس سیٹیں، کدیمہ چھبیس،شاس تیرہ ،لیبر پارٹی گیارہ اور میرٹس او ر اسرائیل بیتنا جیسی انتہا پسند جماعتیں آٹھ آٹھ نشستیں حاصل کر سکتی ہیں-

اسرائیل میں بائیں بازو کی جماعتیں اپنی عددی اکثریت کھودیں گی، جبکہ ان کی جگہ انتہا پسند یہودی جماعتیں زیادہ تعدا د میں ووٹ حاصل کر سکتی ہیں- یہ امکان ہے کہ انتہا پسند 65 نشستیں اور لبرل بائیں بازو کی جماعتیں44 نشستیں ہی جیت پائیں گی-