شنبه 10/می/2025

اسرائیل نے ایتھوپیا میں میزائل نصب کردیئے

جمعہ 26-دسمبر-2008

اسرائیل نے ایتھوپیا میں جدید طر کے میزائل نصب کر دئیے ہیں، میزائلوں کا رخ مصر اور سعودی عرب کی جانب رکھا گیا ہے- 

امریکہ کی دفاعی تجزیہ نگار مارک ٹرامپ نے  انکشاف کیا کہ اسرائیل کے لیے ایران اور شام کے خطرات سے قطع نظر اسرائیل کو حقیقی خطرہ مصر اور سعودی عرب سے ہے- مارک نے بتایا کہ اسرائیل نے اپنے دوست ممالک کی سر زمین سے فائدہ اٹھا کراپنے مخالفین پر رعب قائم رکھنا چاہتا ہے-

اسی مقصد کے لیے تل ابیب نے ایتھوپیا کے تین مقامات پر میزائل لانچنگ پیڈ قائم کئے ہیں جہاں پر روایتی طرزکے  میزائل نصب کیے جارہے ہیں- یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی