سه شنبه 13/می/2025

مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد اور نفرت کو ختم کیا جائے، پوپ بینڈکٹ

جمعرات 25-دسمبر-2008

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد اور نفرت کو ختم کیا جائے۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے پوپ بینڈکٹ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد اور نفرت کی لہر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

پوپ کا کہنا تھا کہ بے گھر بچوں کو تشدد کا ہتھیار بننے سے بچایا جائے۔ تقریب کے آخر میں پوپ نے دعا کرائی۔ اس موقع پر مذہبی گیت بھی گائے گئے۔دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں۔ بیت الالحم میں بھی کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی