سه شنبه 13/می/2025

پوپ بینڈکٹ مئی میں اسرائیل کا دورہ کریں گے

بدھ 24-دسمبر-2008

پوپ بینڈکٹ آئندہ سال مئی میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ پوپ بینڈکٹ شانزدھم کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہوگا، جس دوران وہ وہاں مقدس مقامات کی زیارت کو بھی جائیں گے۔

ویٹی کن شہر کے اسرائیل میں موجود اعلیٰ کمانڈر سے مونسیگنوز فواد ٹوال کے مطابق پوپ بینڈکٹ آئندہ سال مئی میں اسرائیل جائیں گے۔ وہ خطے میں موجود کشیدگی سے متعلق فرسٹ ہینڈ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پوپ بینڈکٹ اپنے دورہ اسرائیل کے دوران بیت اللحلم اور نظیرات بھی جائیں گے اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔ پوپ بینڈکٹ اس سے قبل 1964ءمیں اسرائیل گئے تھے۔ ان سے قبل پوپ جان پال دوم نے دوہزار میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
 

مختصر لنک:

کاپی