رواں سال میں دنیا کے مختلف ممالک سے اسرائیل کر آباد ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے- اسرائیلی امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 21 برسوں میں 2008ء کو سب سے کم یہودی اسرائیل کر آباد ہوئے ہیں-
رواں سال میں مختلف ممالک سے صرف سولہ ہزار یہودی اسرائیل کر آبادہوئے جوکہ گزشتہ برس 2007ء سے بیس فی صد کم ہیں-2007ء میں اسرائیل میں آباد ہونے والے یہودیوں کی تعداد 20 ہزار تھی- دوسری جانب اسرائیل سے دوسرے ممالک جاکر آباد ہونے والے یہودیوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے-

رواں سال میں 8800 یہودی اسرائیل سے دوسرے ممالک منتقل ہوئے ہیں جبکہ 2007ء میں اسرائیل سے جانے والے یہودیوں کی تعداد 4500 تھی- 2008ء میں سابق سوویت یونین کی ریاستوں سے 5331،امریکہ اور کینیڈا سے 2910 اور فرانس سے 1800 یہودی اسرائیل آئے ہیں-