اسرائیلی فوج نے تفتیشی کتوں کو تربیت دینے کے لیے فلسطینی کھیتوں میں کام کرنے والے ٹریکٹر وں کو استعمال کرنا شروع کیا ہے- رام اللہ میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں نے بتایا کہ قابض فوجی خواتین اور مرد اہلکار ان کے پاس آکر کھیتوں میں ان کے ٹریکٹر روک لیتے ہیں-
ٹریکٹروں میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر اشیاء رکھنے کے بعد نئے زیر تربیت کتوں سے انہیں تلاش کراتے ہیں- کتے مشتبہ مواد کی تلاش کے لیے ٹریکٹروں کو چاروں طرف سے سونگھ کر مطلوبہ چیز حاصل کرتے ہیں-
ایک کسان نے بتایا کہ جب اس کے پاس کچھ فوجی خواتین اہلکاروں نے آکر ٹریکٹر مانگا تو اس نے انکار کر دیا، اس پر انہوں نے اسے گالیاں دیں اور ٹریکٹر جبرا اس سے لے کر کتوں کی تربیت کاعمل دہرایا-کسان نے بتایا اسرائیلی فوجی بیشتر ان کے ٹریکٹروں پر اپنے کتوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں-