اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہاہے کہ دو ریاستوں کے قیام کے بغیرمشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوسکتا- انہوں نے مرکز برائے قومی سلامتی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل دانش کے خیال میں ملک کی تقسیم مسئلے کا واحد حل ہے-
اب وقت ہے کہ دوریاستوں کا قیام عمل میں لایاجائےکیونکہ اس کے بغیرصہیونیت کی تباہی ہے- اسرائیل نے دوسری قوم پر حکومت کرنے کی بھاری قیمت چکائی ہے- انہوں نے کہاکہ اسرائیل دوسری قوم پر حکومت نہیں کرنا چاہتااورنہ ہی وہ اس کی استطاعت رکھتاہے- مغربی کنارے میں سیکورٹی فورسزکے خلاف پر تشدد کارروائیاں قبضے کی مثال ہیں-