اسرائیلی فوج نے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور انہیں گھروں سے واپس آنے کے احکامات جاری کردیئے- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ اقدام حماس (اسلامی تحریک مزاحمت) کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے پیش نظر کیا گیا-
ریڈیو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی جماعتوں کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب جنگ بندی کے خاتمے کا ذمہ دار نہیں ہے- فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا جواب دیا جائے گا-
ریڈیو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی جماعتوں کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب جنگ بندی کے خاتمے کا ذمہ دار نہیں ہے- فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا جواب دیا جائے گا-
اسرائیلی اعلی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا- اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے لیکن مقامی اور بین الاقوامی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے- حماس کے انفراسٹرکچر کی تباہی کے لیے کارروائی سے دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان کا خطرہ ہے-