دوشنبه 12/می/2025

روس نے اسرائیل سے جاسوس طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات شروع کر دیے

جمعہ 19-دسمبر-2008

روس اور اسرائیل کے درمیان جاسوس طیاروں کی خریداری سے متعلق اعلی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے-روسی اخبار ’’ذی کومر سنٹ‘‘ کے مطابق ماسکو اور تل ابیب کے درمیان بغیر پائلٹ کے جاسو طیاروں کے ماسکو کو فروخت کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں-
 
اسی طرز کے طیارے حالیہ روس اور جارجیا کے درمیان ہونے والی جنگ میں جارجیا نے استعمال کیے، جس پر روس نے بھی ان طیاروں کے حصول کی کوششیں شروع کردیں- اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں طیاروں کی خرید و فروخت کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا-

معاہدے پر آنے والی لاگت کے حتمی اعدادو شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم خیال کیا گیا ہے کہ یہ معاہدہ دس سے بارہ ملین ڈالر کی رقم تک ہو گا – اس ضمن میں روس نے معاہدے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ، کیونکہ اسے اس طرح کے معاہدوں میں امریکہ کی مخالفت کا سامنا ہے-

مختصر لنک:

کاپی