لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیرعامی ایالون نے سیاست سے سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا ہے- باسٹھ سالہ عامی ایالون کا کہنا ہے کہ عمر رسیدگی کے باعث اب وہ سیاسی مصروفیات جاری نہیں رکھ سکتے-
مستعفی وزیر اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے’’شن بیت‘‘ کے سربراہ رہ چکے ہیں، اور انہیں متعدد ادوار میں مختلف قلمدان وزارت بھی سونپے جا چکے ہیں- موجودہ حکو مت میں انہیں مرکز ی وزیر کی حیثیت تھی- ذرائع کے مطابق وہ حکومت سے ناراض تھے جس کی بناء پر وہ حکومت سے الگ ہوئے- ان کے الگ ہونے سے حکومت کمزور ہوئی ہے-