شنبه 10/می/2025

اسرائیل کی حماس سے جنگ بندی معاہدے میں ترامیم کے لئے کوشش

بدھ 17-دسمبر-2008

اسرائیلی حکومتی ذرائع نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ حماس کے ساتھ جاری جنگ بندی معاہدے میں ترمیم کے لئے اسرائیل مصر کے ساتھ رابطہ کرے گا۔ یہ انکشاف عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت  نے کیا ہے۔
اخبار کے مطابق مصر کی ثالثی کے تحت 6 ماہ قبل طے ہانے والا جنگ بندی معاہدہ  19 دسمبر 2008 کو اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اس موقع پر اسرائیلی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ جنگ بندی کے اس معاہدے میں توسیع سے پہلے بعض شکوں میں تبدیلی کی جائے
ادجر ایک اور عبرانی اخبار ہارٹز نے یہ خبر دی ہے کہ حماس اس جنگ بندی معاہدے کو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان  مارک ریگیف نے یہ دعوی کیا ہے اسرائیل جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا حامی ہے بشرطیکہ حماس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے ۔ 

وزیراعظم کے ترجمان نےیہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے حماس سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کی اسپیکر عزیز دویک کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یاد رہے کہ عزیز دویک سمیت فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے 42 ارکان زیر حراست ہیں جبکہ پچھلے تین سال سے اسرائیلی فورسز نے وقفے وقفے سے غزہ کے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے

 

مختصر لنک:

کاپی