روس اسرائیل سے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے خریدنے پرغور کر رہا ہے۔ روسی جنرل نکولائی مخاروف نے اس بات کا انکشاف اوران طیاروں کی تعداد نہیں بتائی، تاہم انکا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر تجرباتی بنیادوں ایک کھیپ اسرائیل سے درآمد کی جائیگی۔
دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق روس کی یہ کوشش جارجیا کے جنگ کے بعد اپنی انٹیلی جنس خامیوں پر قابو پانے کی جانب ایک اقدام ہے۔