شنبه 10/می/2025

فلسطینی تنظیمیں متحد ہو جائیں: کارٹر

منگل 16-دسمبر-2008

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مؤثر طریقے سے مذاکرات کرنے کے لیے فلسطین کی تمام تنظیمیں آپس میں متحد ہو جائیں-

وہ اپنے دورہ شام کے دوران دارالحکومت دمشق میں بشار الاسد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے-
 
انہوں نے کہا کہ وہ خطے میں دیرپا امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کی دونوں بڑی جماعتیں فتح اور حماس آپس میں اتحاد کرلیں اور مخلوط حکومت میں شامل ہو جائیں تاکہ وہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ زیادہ مضبوط مؤقف پر بات کرسکیں-

مختصر لنک:

کاپی