بھارتی فضائیہ نے کشمیر اور لاہور سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے تاہم پہلے سے الرٹ پاکستان فضائیہ کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے اپنی حدود میں واپسی پر مجبور ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں نے کشمیر اور لاہور سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاکستان کی فضآئی نگرانی پر مامور پاک فضائیہ کے مستعد طیاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کا پیچھا کیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان ہمایوں ظفر خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے پوری طرح تیار و چوکس ہے پاک فضائیہ بھارتی فضائیہ کی نقل و حرکت پر پہلے سے چوکس تھی یہی وجہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کی طرف سے فضائی حدودکی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی طیارے غلطی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔