شنبه 10/می/2025

اسرائیل نے فضائیہ کو غزہ کی حدود میں پروازوں سے روک دیا

اتوار 14-دسمبر-2008

اسرائیلی ٹیلی ویژن پر نشر ایک رپورٹ میں سیکیورٹی حکام کے حوالے سے گہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے ایسی معلومات  جمع کی ہیں جن میں مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی فضائیہ کو نشانہ بنانے کی تیاریوں کی تفصیلات موجود ہیں-
 
حکام کے مطابق حماس (اسلامی تحریک مزاحمت) کے پاس زمین سے فضاء میں مار کرنے والے راکٹ موجود ہیں، جو اسرائیلی فضائیہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں- رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فضائیہ نے معمول کی پروازوں کے لیے متبادل فضائی راستے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی