نو منتخب امریکی وزیر خارجہ اور سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نے سبکدوش اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور وزیر خارجہ زیپی لیونی سے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے وہ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مشرق وسطی میں امن عمل کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں گی-
اسرائیل اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیلری نے خطے میں قیام امن کے حوالے سے اہم اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے-دوسری جانب فلسطینی سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ ہیلری کلنٹن اپنے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے مشرق وسطی کے حوالے سے پیش کردہ امن فارمولے کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی-
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ لیونی نے ہیلری کے بطور امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ(وزیر خارجہ) کی تقرری کو خوش آئند قراردیا اور کہا ہے ہیلری اس منصب کی اہل ہیں-