جمعه 09/می/2025

زیپی لیونی کے بیان سے عرب رہنماؤں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں

اتوار 14-دسمبر-2008

اردن کی سب سے بڑی اسلامی پارٹی اسلامک ایکشن فرنٹ نے فلسطینیوں کو مقبوضہ فلسطین سے نکالنے کے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی کے بیان کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے-
 
اسلامک ایکشن فرنٹ اردن کے ترجمان رحیل غرابیہ نے کہاہے کہ زیپی لیونی کا بیان ان عرب اور فلسطینی رہنماؤں کے منہ پر طمانچہ ہے جو نسل پرست ریاست اسرائیل سے قیام امن کی بھیک مانگتے ہیں- صہیونی دنیا کے کسی قانون کو نہیں مانتے-

قیام امن کا واحد راستہ مزاحمت ہے- مسلمان حکمرانوں کو مزاحمتی تحریکوں کی حمایت و مدد کرنی چاہیے- واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اور متوقع وزیراعظم زیپی لیونی نے تل ابیب میں ایک ہائی اسکول کے طلبہ سے خطاب میں کہاتھاکہ وہ تمام فلسطینی جو1948ء کے اسرائیلی علاقوں میں رہتے ہیں وہ تمام یہاں سے نکل جائیں- اسرائیلی ریاست میں فلسطینیوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی